انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار شردھا کپور نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

اے بی سی ڈی 2 کی ’وینی‘ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنے اس سنگِ میل سے متعلق بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

ڈانسر اور اداکارہ شردھا کپور نے مالدیپ کے اپنے دورے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور کچھ یوں تحریر کیا، ’بے پناہ محبت‘ ساتھ میں انھوں 60M یعنی 6 کروڑ کا ہندسہ بھی تحریر کیا۔

انھوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے پیار کو اپنے لیے بے حد قیمتی قرار دیا۔

شردھا نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ان کے فین کلب کے لوگ سب سے زیادہ اچھے ہیں۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں کافی عرصے سے مداحوں کی جانب سے شاندار ایڈینگ مواد ملا، اس پر محنت کرنے کے لیے بھی وہ مداحوں کی شکر گزار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close