انٹرٹینمنٹ

ملائکہ اروڑاکی انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ فٹنس کوئین ملائکہ اروڑاکی انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

 

گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملائکہ کی جانب سے اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ درج کی گئی۔

ملائیکا نے لکھا ، ’یہ کتنی خیالی رِنگ ہے، مجھے یہ بہت پسند آئی، خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

اس کے آگے ملائیکا نے اس رنگ کے برانڈ کو ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہاں منگنی کی بہت ہی اچھی انگوٹھیاں موجود ہیں۔

اداکارہ کے بقول آپ اس کمپنی سے اپنی انگوٹھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنوا سکتے ہیں۔کیا یہ دلچسپ نہیں ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق تصویروں میں ملائکہ کی تیسری انگلی میں جگمگاتی انگوٹھی دیکھ کر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ در اصل ملائیکہ نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے لئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close