انٹرٹینمنٹ

حوثی ملیشیا اداکارہ کیخلاف فوجداری مقدمہ بنا رہی ہے، وکیل

 صنعا: یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا ان کی موکلہ کے خلاف فوجداری تحقیقات کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے انتصار الحمادی کو رواں سال 20 فروری کو صنعا کی گلی سے ان کی دو دوستوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

حوثیوں کے زیر اثرعلاقوں میں باغیوں کے مخالفین اور آزاد خیال خواتین پر حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ماڈل کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی روایتی یمنی ملبوسات میں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

تاہم شہرت ملنے کے بعد ماڈل نے حجاب کے بغیر تصاویر بنوائیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جبکہ حوثیوں نے ان پر روایتی اسلامی لباس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب خاتون کو اغوا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب حوثیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close