انٹرٹینمنٹ

مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے

استنبول: ہر دل عزیز اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اُن کا کوئی گھر نہیں ہے۔

صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ ہر بار کی طرح بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔‘

صبا قمر کی اس پوسٹ کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اب ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لائکس اس پوسٹ پر آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close