انٹرٹینمنٹ

فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

گولڈن گلوب ایوارڈزمیں تاریخ رقم کرنے اور آسکرایوارڈ میں چودہ نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست رہنے والی میوزیکل رومانوی فلم لالا لینڈ میں اداکاری کےجوہر دکھاکر شائقین کا دل موہ لینے والے فنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو لندن کےمعروف سینما گھر اوڈین کی بالکونی پرنمائش کےلیےرکھ دیاگیا ہے۔

گوسلنگ اورایمااسٹون کےمجسموں کی قدامت 8.2فٹ اوران کا وزن پینتالیس کلو گرام ہے۔مجسموں کی خاص بات فلم لالالینڈ میں فلمایاگیا ڈانس کا پوز ہے۔

سونے کی ان مجسموں کو دیکھنے کےلیےلندن میں دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور سیلفیا ں بنارہے ہیں۔یہ مجسمے آسکر ایوارڈ کی تقریب شروع ہونے تک نصب رہیں گے۔

یاد رہےکہ رواں ماہ 13فروری کوبرطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں سات ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔اس سے فلم’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ نے 1978 میں چھ ایوارڈز جیتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close