انٹرٹینمنٹ

اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان نے آج صبح ہی فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر اپنےمداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ وہ آج 11 بجے’’رادھے‘‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔

 

سلمان خان نے لکھا تھا ’’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

فلم ’’رادھے‘‘ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔

اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی اور رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں جبکہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

دلچسپ یہ کہ ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close