انٹرٹینمنٹ

تین سالہ بچہ جو پورے گھر والوں کیلئے کھانا بناتا ہے ، ناقابل یقین خبر

نیویارک: ٹک ٹاک پرخاتون نے اپنے 3سالہ بیٹے کی کھانا پکانے کی ایسی صلاحیت کا انکشاف کیا ہے کہ لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔

 

 

دی مرر کے مطابق لورا نامی اس ٹک ٹاک صارف نے اپنے تین سالہ بیٹے کی کھانا بنانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں اس بچے کی مہارت دیکھ کر ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔

لورا نے بتایا کہ میرا بیٹے کی عمر ابھی 14ماہ تھی جب وہ کچن میں داخل ہوا اور میرے ساتھ مختلف کام کرنے شروع کیے۔ اب وہ اتنا ماہر ہو چکا ہے کہ پوری فیملی کے لیے کھانا بناتا ہے۔

 

The three-year-old now makes dinner for his whole family

 

رپورٹ کے مطابق اس نے جب میرے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو ابتداءمیں میں اسے ابتدائی کام کرنے کو کہتی تھی، مثال کے طور پر برتن میں پانی یا گھی ڈالنا، مختلف چیزوں کو مکس کرنا، پین کو مکھن لگانا وغیرہ۔

 

When he first started cooking, he would do simple tasks like chopping fruit

 

بتدریج وہ سیکھتا چلا گیا اور اب کئی طرح کے کھانے اکیلا بناتا ہے۔لورا کی اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ننھا سا بچہ کرسی کے اوپر کھڑے ہو کر چولہے پر کھانا بنا رہا ہوتا ہے۔

The tot would also shuck corn from 14-months

 

لورا نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی آسانی کے لیے تمام چیزوں کو کنٹینرز میں ڈال کر ایسی جگہ پر رکھ دیا ہے جہاں سے وہ آسانی سے انہیں اٹھا سکے۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close