انٹرٹینمنٹ

لیڈی کانسٹیبل کو اپنی شادی کیلئے بھی چھٹیاں نہیں ملیں،تھانےمیں ہی شادی ، تصاویر نے دھوم مچادی

جے پور : بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال کے باعث ریاست راجستھان میں ایک لیڈی کانسٹیبل کو اپنی شادی کیلئے بھی چھٹیاں نہیں ملیں جس کے باعث گھر والوں نے تھانے کو ہی شادی کے گھر میں تبدیل کردیا۔

 

 

 

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈنگر پور پولیس سٹیشن میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کی ہلدی کی رسم چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے تھانے میں ہی کی گئی۔ ہلدی کی رسم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ انڈیا میں کورونا کی شدید لہر جاری ہے اور ہر روز کیسز کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار سے زائد کیسز اور 2624 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پولیس اور طبی عملے پر شدید دباؤ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close