انٹرٹینمنٹ

معروف پاکستانی اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

 

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بڑی بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اور اس وقت میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 

براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔

 

اسماء عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asma Abbas (@asmaabbasgill)

 

یاد رہے اسما عباس سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے چاروں بہنوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close