انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کی بھارتی اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیو کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی بھارتی اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیو کے چرچے سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں۔

 

 

 

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اب بھارتی فلم اسٹار گووندا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

 

 

اداکارہ نے یہ ویڈیو مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیک ویڈیوز پر بنائی، اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے۔

 

حریم شاہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دیگر پوسٹس کی طرح اس پر بھی کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی انسٹاگرام صارف ان کی پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنا اظہارِ خیال نہیں کرسکتا۔

 

حریم شاہ کی جانب سے گووندا کے ہمراہ دو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں

 

 

 

تاہم یہ نہیں معلوم کہ آیا وہ ان کے ہمراہ کسی پراجیکٹ میں مصروف ہیں یا بس انہوں نے بطور مداح گووندا سے ملاقات کی ہے۔

ویڈیوز میں حریم شاہ کے ہمراہ ان کی قریبی دوست صندل خٹک بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ گووندا سیلفیز لینے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے ویب سیریز ’راز‘ سے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close