انٹرٹینمنٹ

آمنہ الیاس کی تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ الیاس کی باورچی خانہ میں کام کرنے کے دوران تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

 

 

اداکارہ آمنہ الیاس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ باورچی خانہ میں کچھ بنانے کی کوشش کر رہیں ہیں اس ہی دوران وہ اپنے ساتھ موجود اداکار کو آواز دیتی ہیں اور تھپڑ مار کے بولتی ہے اس میں شہد ڈال شہد۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ چوری اور غلط فہمیوں سے پرہیز کریں۔

اس سے قبل آمنہ الیاس کی جانب سے حال ہی میں معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہی اداکاراؤں نے آج کل کی تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھایا ہے۔

اس مزاحیہ اور سبق آموز ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

 

آمنہ الیاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اکثر اوقات دوست احباب جنہیں ہم خود سے مخلص سمجھتے ہیں وہی دوست ہماری موجودگی میں ہمارے ساتھ میٹھے بول بولتے ہیں اور ہماری غیر موجودگی میں فوراً ہی ہم میں موجود خامیاں بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close