انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ: مادھوری کا کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد کام سے بریک کا فیصلہ

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روز کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی جس کے بعد اب انہوں نے ایک ڈانس شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈانس شو کی کچھ اقساط میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ویکسین لینے کے بعد انکی قوت مدافعت مضبوط ہوجائے۔

مادھوری ڈکشٹ کی غیرموجودگی میں اداکار سونو سود شو میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ بھی بھارت میں کئی شوبز شخصیات نے رش والی جگہوں میں شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close