انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

لاہور: گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی ویب سائٹ پر ہتک عزت کا دعوٰی کردیا ہے۔

 پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے خلاف منشیات کی برآمدگی اور گرفتاری کی خبر شائع کرنے والی برطانوی ویب سائٹ میٹرویوکے  کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ویب سائٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی کردیا ہے۔

برطانوی ویب سائٹ میٹریوکے نے خبرشائع کی تھی کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سے دوران تلاشی ہزاروں پاؤنڈ مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کرلیا ہے تاہم حدیقہ کیانی نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لاہور میں اپنے گھر میں والدہ اور بچے کے ساتھ موجود ہیں اور ویب سائٹ کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔  اور اب گلوکارہ نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ٹھان لی ہے اور باقاعدہ طور پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبر کا مقصد سے میری اور میرے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close