انٹرٹینمنٹ

یہ صحافی عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ خراب کر رہے ہیں

بالی ووڈ: بھارت کی اصل صورتحال دنیا کو بتانے پر کنگنا رناوت صحافیوں پر برس پڑیں

بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے، جہاں یومیہ کیسز 3 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اس حوالے سے صحافی برکھا دت اور مصنفہ ارون دھتی رائے سمیت دیگر صحافیوں نے غیر ملکی میڈیا پر بھارت کی صورتحال بیان کی۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے ایسے افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارون دھتی رائے اور برکھا دت باہر جاکر یہ کہتی ہیں کہ مودی نے بھارت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ افراد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بھی خراب کر رہے ہیں۔

کنگنا نے وزیراعظم مودی کو تجویز دی کہ ایسے افراد کا ’علاج‘ ڈھونڈیں تاکہ یہ ملک کو بدنام نہ کر سکیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close