انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابیلاشہ پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں

ممبئی:آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابیلاشہ پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔

 

 

 

 

اداکارہ ابیلاشہ پاٹل کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

 

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔

 

 

ڈائریکٹر ششانک نے ابیلاشہ پاٹل  کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔

 

ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابیلاشہ پاٹل کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close