انٹرٹینمنٹ

مایا علی کی رات کو گلی کرکٹ، ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی: ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا۔

 

 

 

اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف سپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

 

 

مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close