انٹرٹینمنٹ

عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

اداکارہ طلعت صدیقی پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ اور اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ تھیں 

اداکارہ طلعت صدیقی پاکستانی فلموں کے سنہرے دور کی ایک ناقابل فراموش اداکارہ تھیں جو اپنی پروقار شخصیت، دھیمے لہجے اور مخصوص آواز کے لیے الگ پہچان رکھتی تھیں۔

طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ’’ہمیں بھی جینے دو‘‘(1963) تھی جس میں بطور گلوکارہ متعارف ہوئیں۔ جب کہ بطور اداکارہ پہلی فلم ’’میخانہ‘‘(1964) تھی طلعت صدیقی نے 70 کے قریب فلموں میں کام کیا لیکن کسی فلم میں وہ روایتی ہیروئن کے طور پر نظر نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

طلعت صدیقی کی دو بیٹیاں تھیں جن میں ناہید صدیقی، ایک نامور کتھک ڈانسر اور ضیاء محی الدین کی بیوی جب کہ دوسری بیٹی عارفہ صدیقی، بطور گلوکارہ اور اداکارہ ٹی وی سے فلم تک آئیں لیکن کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے موسیقار نذر حسین سے شادی کی تھی۔

اداکارہ طلعت صدیقی کی ایک بہن ریحانہ صدیقی بھی کئی فلموں میں معاون اداکارہ کے طو پر نظر آچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close