انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر پریانکا اور دپیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے معاوضے بڑھانے کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بالی ووڈ اسٹارکرینہ کپور اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے ساتھ ساتھ  حاضر دماغی کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے بھی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اب ایک بار بھر انہوں نے اپنی ساتھی اداکاراؤں  پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران کرینہ کپور سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکاراؤں کی جانب معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے نام لیے بغیر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا معاوضہ بڑھ جائے گا اور نہ ہی کسی کی برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close