انٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام کی بھی کنگناکے خلاف کارروائی

متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کووڈ کو تباہ کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے

مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سے خفگی کا اظہار کیا گیا۔

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ان کی کورونا کو تباہ کرنے سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ٹوئٹر پر دہشتگردوں اور کمیونسٹ سے ہمدردی سنی تھی لیکن یہاں کووڈ فین کلب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے آواز بلند کر لی

کنگنا نے مزید لکھا کہ انہیں انسٹا گرام پر صرف 2 دن ہی ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزار نہیں سکیں گی۔

اس سے قبل ٹوئٹرکی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا تھاکہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا

جب کہ اکثریت کا خیال ہے کہ مغربی بنگال کے الیکشن نتائج کے بعد انہوں نے وہاں مبینہ فساد کی جو پوسٹس کی تھیں اس پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close