انٹرٹینمنٹ

فلسطین میں نسل کشی ہورہی ہے

اداکارہ کبریٰ خان کا اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے

اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔

کبریٰ خان نے جنوبی افریقا کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close