انٹرٹینمنٹ

خواتین کو ہراساں کرنے پر پولیس نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا

سرگودھا: سرگودھا میں راہ چلتی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر وائرل کرنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ رضا ٹاؤن کا رہائشی شیخ علی نامی نوجوان نے چند روز قبل گلی سے گزرنے والی لڑکیوں کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، ویڈیو بنانے کے بعد شیخ علی نامی نوجوان نے ویڈیو وائرل کر دی، جس پر عوام کی جانب سے اس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

 

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس پر فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

ایس ایچ او فیکٹری ایریا نصرت میکن کے مطابق شیخ علی اس سے قبل بھی خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔

 

پولیس نے ملزم کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close