انٹرٹینمنٹ

منال خان اور ان کے قریبی دوست احسن محسن اکرام کی بھی بات پکی

منال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اور احسن نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے

احسن محسن نے بھی اپنی اور منال خان کی بات پکی ہونے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرائیں اور منال خان سے وعدہ کیا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک ان سے محبت کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں: حدیقہ کیانی کاترکش فنکاروں کےساتھ مل کرشہدائےکشمیرکوخراج عقیدت پیش

منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ منال خان کے مداحوں نے بھی دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دی۔
تقریباً ایک ہفتہ قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی اپنی بات پکی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close