انٹرٹینمنٹ

سپر ماڈل نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ماں بننے کا اعلان

ناؤمی کامپبیل (نیومی کمپبیل) نے 18 مئی کو اپنے ہاں پہلی بچی کی ولادت سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ کی، جسے ایک گھنٹے میں لاکھوں افراد نے لائک کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی

ناؤمی کامپبیل نے انسٹاگرام پوسٹ میں نوزائیدہ بچی کے پاؤں کو اپنے ہاتھوں میں تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ننہی پری نے انہیں ماں کے لیے منتخب کیا، جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے نوزائیدہ بچی کو پری اور ننھا فرشتہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔

ناؤمی کامپبیل کی جانب سے ماں بننے کی خوشخبری کا اعلان کرنے کے بعد ماڈل کی عمر رسیدہ والدہ نے بھی اپنے ہاں نواسی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ بلآخر وہ نانی ماں بن گئیں۔

سپر ماڈل کے ہاں زائد العمری میں پہلے بچے کی پیدائش پر کئی شوبز و فیشن شخصیات سمیت کاروباری افراد نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ناؤمی کامپبیل کو بہادر قرار دیا۔

سپر ماڈل نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش کب ہوئی؟ کیوں کہ ناؤمی کامپبیل نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بھی کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پر ھیں: امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے ٹوئٹرکو خیر باد کہہ دیا

ناؤمی کامپبیل کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کے والد وہی امریکی شخص ہیں اور یہ بھی خبریں ہیں کہ ماڈل کے ہاں پیدا ہونے والی بچی سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے پیدا ہوئی ہیں، یعنی ان کی بچی کو کسی اور خاتون نے جنم دیا ہوگا۔

تاہم اس حوالے سے ماڈل نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی فوری طور پر سپر ماڈل کے قریبی افراد نے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔
ناؤمی کامپبیل کو برطانیہ کی پہلی سیاہ فام سپر ماڈل کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ 1980 سے 1990 کے بعد تک ماڈلنگ کی دنیا میں چھائی رہیں۔

ان کا شمار دنیا کی معروف ترین، بااثر ترین اورامیر ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔

ناؤمی 22 مئی کو اپنا جنم دن مناتی ہیں، رواں ہفتے کے اختتام تک وہ 51 سال کی ہوجائیں گی اور انہوں نے 51 سال عمر ہونے سے محض 4 دن قبل اپنے ہاں بچی کی پیدائش کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close