انٹرٹینمنٹ

فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں‘

متھیرا نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہم فلسطین سے کسی بچے کو ایڈاپٹ کرسکیں اور میں اس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اپنا گھر کھویا ہو‘۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے تجویز طلب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر وہاں (فلسطین ) سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں‘۔
اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری سے منسلک مختلف شخصیات فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف اقدامات اٹھاچکی ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں، انہیں بھی جینے کا حق ہے، متھیرا

 حال ہی میں اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close