انٹرٹینمنٹ

آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا

مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیم بھائی آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا

سلمان اتنی بڑی سلیبریٹی ہونے کے باوجود بھی ایک نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے۔مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے جن میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ ویڈیو میں پائی جانے والی آواز مولانا طارق جمیل کی نہیں ہے۔

وہاب نامی صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود آواز جعلی ہے، مولانا صاحب بہت دھیمی آواز میں بات کرتے ہیں یہ تو مشین کی طرح رٹا لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں

ایشل فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ آواز جعلی لگ رہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ایڈیٹنگ ہوئی ہے کسی اور کے فیس پر۔
نعمان کبیر نے لکھا یہ مولانا صاحب کی آواز نہیں ہے آواز ڈبڈ ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں کچھ صارفین نے ویڈیو میں موجود آواز کو ماننے سے انکار کیا تو وہیں کچھ صارفین مولانا طارق جمیل سے ناراض نظر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close