انٹرٹینمنٹ

ہر دل عزیز جنت مرزا نے بھی منگنی کر لی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف ٹک ٹاکر سے منگنی کر لی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔

 

Tik Tok Star Jannat Mirza Is Now Engaged To Umer Butt

 

حال ہی میں کچھ ٹک ٹاک اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو کچھ نے منگنی کی تاہم اب ہر دل عزیز اداکارہ اور ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے بھی منگنی کر لی۔

 

 

جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کا نام اکثر ایک ساتھ سنا گیا تاہم جنت مرزا سے سوشل سائٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟

 

 

صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔

Tik Tok Star Jannat Mirza Is Now Engaged To Umer Butt

 

واضح رہے کہ جنت کو ان ویڈیوز سے شہرت ملی جو وہ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتی ہیں۔

 

دوسری جانب جنت مرزا جلد ہی ایک فلم میں بھی نظر آئیں گی۔

 

جنت مرزا کو پاکستان کا سب سے مشہور ٹک ٹاکر کہا جاتا ہے اور ان کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close