انٹرٹینمنٹ

وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کروانے کیلئے اہم ترین شخصیات متحرک ہوگئیں

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کروانے کیلئے اہم ترین شخصیات متحرک ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کروانے والی اہم شخصیات میں دو عالم دین بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسری شخصیت کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ دونوں عالم دین نے جوڑے سے رابطہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کے والدین نے بھی جوڑے سے رابطہ کیا ہے اور دونوں کو گھر بچانے کی تلقین کی جبکہ اسد خٹک کو مزاج دھیما رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close