انٹرٹینمنٹ

میری دعا ہے کہ ہمیں پھر کبھی اس طرح کا سامنا نہ کرنا پڑے

 اداکارہ اقراء عزیز فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو

اداکارہ اقراء عزیز گیارہ روز تک غزہ میں مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے رکنے پر فلسطین کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اقراء عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہمیں پھر کبھی اس طرح کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اداکارہ نے فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ غیر انسانی تھا، میں گزشتہ 11 دن میں ضائع ہونے والی تمام جانوں کے لیے دعا گو ہوں اور بہتر مستقبل کی امید کرتی ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close