انٹرٹینمنٹ

اشناشاہ نے عمران عباس سے شادی کرلی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار عمران عباس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ کی عمران عباس سے نا صرف شادی ہوئی بلکہ صرف ایک ہفتے کے بعد دونوں میں طلاق بھی ہو گئی۔

 

اداکارہ اشنا شاہ نے شادی اور پھر طلاق سے متعلق اس جھوٹی خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے اداکار عمران عباس کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ “مبارک ہو”۔

 

 

اشنا شاہ کی اس پوسٹ کے بعد عمران عباس بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے اداکارہ کو جواب دیا کہ جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے۔

 

 

عمران عباس نے اپنی شادی کی جعلی خبر چلانے والوں کو مشورہ بھی دیا کہ کم از کم فوٹو شاپ ہی ٹھیک سے بنالیتے۔

 

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی اس خبرمیں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دونوں نے چھپ کرشادی کی تھی ، جس کے بعد اداکارعمران عباس کی والدہ نے اشنا شاہ کوطلاق دلواکر گھرسے نکال دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close