انٹرٹینمنٹ

شہد کی مکھیوں نے بوتل کا ڈھکن کھول لیا، کارنامے کی ویڈیو وائرل

ساؤ پولو : غذا کی تلاش اور شہد تیار کرنے کے لیے شہد کی لاکھوں کروڑوں مکھیاں صبح سویرے سے رات کا اندھیرا پھیلنے تک مسلسل مصروف رہتی ہیں، یہ مکھیاں اپنے چھتے سے پھلوں اور پھولوں تک ہزاروں چکر لگاتی ہیں۔

 

 

 

 

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں شہد کی مکھیوں کا ایک عجیب و غریب اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو ایک شخص نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلی۔

 

شہد کی مکھیوں کے اس کامیاب کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے سوشل صارفین نے بھی خوب سراہا۔ ہوا کچھ یوں کہ دو شہد کی مکھیاں کافی جدوجہد کے بعد کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کامیاب ہوگئیں۔

 

 

فوٹیج میں دکھایا جاسکتا ہے کہ دونوں مکھیوں نے بوتل کے دونوں طرف خود کو مضبوطی سے چمٹے رکھا اور اپنے سر سے ڈھکن کو اوپر دھکیل کر کھول دیا۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کچھ ہی لمحوں بعد یہ شہد کی مکھیاں شوگر ڈرنک کی بوتل کو اوپر سے دیکھتی ہیں اور اسے زمین پر گرتے بھی دیکھتی ہیں۔

ان ناقابل یقین لمحات کو محفوظ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ منظر17 مئی کو ڈیوٹی کرتے ہوئے کھانے کے وقفے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دکاندار سے سوڈا لیا لیکن جلد ہی شہد کی مکھیوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close