انٹرٹینمنٹ

منشا پاشا کو مداح بھارتی اداکارہ سارہ علی خان سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو مداح بھارتی اداکارہ سارہ علی خان سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔

 

 

 

 

منشا پاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہیں یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ پاکستان کی سارہ علی خان ہیں۔

منشا پاشا پاکستان کی سارہ علی خان قرار

 

انسٹاگرام پر صارف کی بات جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ہاں مگر میں نے اپنے لیے ایسی بات کافی بار سُنی ہے۔

 

دوسری جانب سارہ  بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔

 

واضح رہے کہ منشا پاشا حال ہی میں سماجی کارکن جبران ناصر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close