انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر صارف کی تنقید پر کرارا جواب دے دیا

کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر صارف کی تنقید پر کرارا جواب دے دیا۔

 

 

 

 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے برائیڈل شوٹ کروایا جسے دیکھنے والے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف کی تصاویر پر بے جا تنقید کی جس پر انہوں نے تنقید کرنے والے کو ہی کرارا جواب دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

خالد نامی صارف نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس قیمتی لباس میں بھی آپ ہماری کام والی ماسی لگ رہی ہیں۔‘

 

سائرہ نے حیران کن طور پر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی کام والی ماسی اور میری جڑواں کو سلام۔‘

 

اداکارہ کے اس کمنٹ پر ان کے مداح کہہ رہے ہیں کہ سائرہ اچھے سے جانتی ہیں کہ بے جا تنقید کرنے والوں کو کیسے جواب دیا جاتا ہے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close