انٹرٹینمنٹ

عمران عباس اور صبا قمر ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیں گے

انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور مکمل کاسٹ کو راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ شائقین پہلی بار دونوں اداکاروں کو مختلف ڈرامے اور کہانی میں کام کرتے دکھائی دیں گے

صبا قمر اور عمران عباس پہلی بار رومانوی کامیڈی ڈراما سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے
عمران عباس نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی کچھ منفرد ہے اور انہیں یقین ہے کہ شائقین بھی ان ڈرامے کو کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے پسند کریں گے، کیوں کہ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم کے زیادہ تر ارکان پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

عمران عباس کے مطابق ’تمہارے حسن کے نام‘ کی ہدایات ثاقب خان دیں گے، جو اس سے پہلے ’گھبرانا نہیں ہے‘ جیسی فلم پر بھی کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ ایشا کوپیکر کے ساتھی اداکاروں اور فلم سازوں پر سنگین الزامات

ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے سے قبل انہوں نے ہدایت کار ثاقب خان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور منصوبے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور اب وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔عمران عباس نے ڈرامے میں اپنے کردار اور صبا قمر کے کردار سے متعلق نہیں

بتایا اور نہ ہی ڈرامے کی مزید کاسٹ اور کہانی سے پردہ اٹھایا، تاہم بتایا کہ شائقین کو ایک منفرد کہانی نئی کاسٹ کے ساتھ دیکھنے کو ملے گی۔
چند دن قبل صبا قمر اور عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ’تمہارے حسن کے نام‘ ڈرامے سے متعلق پوسٹس کی تھیں۔

عمیرہ احمد کے ناول سے ماخوذ ’تمہارے حسن کے نام‘ کی ڈرامائی کہانی سارہ قیوم نے لکھی ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرامے کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close