انٹرٹینمنٹ

شہروز سبزواری نے صدف کنول کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صدف کنول کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

 

 

 

 

معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

 

اداکار شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منفر انداز میں اپنی اہلیہ صدف کنول کو شادی کی مبارک باد دی۔

 

شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی یوڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ پرکوئی جذباتی اور پیار بھری پوسٹ نہیں ہوگی۔

 

شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں صدف کنول کو کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو ٹیسٹ کروانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مستقل شہروز انہیں بچوں کی طرح تسلی دے رہے ہیں۔

 

اداکار شہروز نے صدف کنول سے محبت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔

 

جبکہ اداکارہ کی ویڈیو کے حوالےسے شہروز نے بتایا کہ یہ ویڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال 31 مئی 2020 کو اداکارشہروز سبزواری نے اداکارہ صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close