انٹرٹینمنٹ

90 کی دہانی کے معروف ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی

 انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں، اس دوران ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ دکھی ہیں

گلوکاری کرتے ہوئے انہیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لئے موقع بنایا۔

یہ بھی پڑ ھیں: حدیقہ کیانی کاترکش فنکاروں کےساتھ مل کرشہدائےکشمیرکوخراج عقیدت پیش

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی پیشکشیں ہوئیں، ماضی کے معروف ڈرامہ ’الفا براوو چارلی‘ میں شعیب منصورنے انہیں اداکاری کی پیشکش ہوئی، شعیب منصور کا کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ اس وقت برطانیہ میں تھیں اورایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انکارکردیا۔ اس کے بعد جوبھی پیشکش ہوئیں ان کو کرنے کے لیے میرا دل نہیں مانا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ کہتی تھیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور نا ہی کرنی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close