انٹرٹینمنٹ

آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھی

 آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا لوگ ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں اور ان میں اداکاری کی صلاحیت خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے جو لوگوں کو پسند آتا ہے۔ جنت مرزا نے مزید کہا ان کا خیال ہے کہ خوبصورتی سے ہٹ کر لوگوں کو ان کا ٹیلنٹ زیادہ پسند آتاہے، ان کی اداکاری پسند آتی ہے ورنہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے۔

یہ بھی پرھیں: ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

جنت مرزا نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جہاں تک خوبصورتی کا تعلق ہے میری والدہ پٹھان ہیں اور یہ خوبصورتی مجھے میری والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔ ٹک ٹاک سے آمدنی ہوتی ہے یا نہیں اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا ایمانداری سے کہوں تو کمائی کا شوق مجھے کبھی بھی نہیں تھا بس مجھے یہ خواہش تھی کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے لہذا میں اسے دنیا کو دکھاؤں۔ ہاں لیکن ٹک ٹاک سے پیسے ملتے ہیں مختلف برانڈز کے ذریعے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close