انٹرٹینمنٹ

شادی سے متعلق ملالہ کا متنازعہ بیان ، متھیرا بھی چپ نہ رہ سکیں

برطانوی فیشن میگزین نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کو اپنے میگزین کے سرورق کی زینت بنایا ہے، ان کی تصاویر اور انٹرویو نا صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہے بلکہ دنیا بھر میں زیربحث بھی ہے۔

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابقچ نے برطانوی فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ شادی کرنا کیوں پڑتی ہے۔ شادی ہی کیوں ضروری ہے؟ پارٹنرشپ بھی ہوسکتی ہے۔

 

شادی سے متعلق اس متنازعہ بیان پر دنیا بھر میں ملالہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ ، میزبان اور ماڈل متھیرا بھی ملالہ کے اس بیان پر چپ نہ رہ سکیں اور انسٹاگرام اسٹوری پراپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شادی اور نکاح کو خوبصورت احساس قرار دیا۔

 

متھیرا نے ملالہ کواپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں نئی نسل کو شادی اور خصوصی طور پر نکاح کی ترغیب دینی چاہیے، کیوں کہ یہ سنت بھی ہے۔ شادی کے لیے کاغذات پر دستخط کرنے کا معاملہ پلاٹ کی خریداری کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ نئی زندگی کا درست انداز میں آغاز اور خوش قسمتی کا راستہ ہے۔

 

متھیرا نے لکھا کہ زبردستی شادی کروانا غلط ہے، شادی کے بعد تشدد بھی غلط ہے، کم عمری کی شادی بھی غلط ہے مگر نکاح کرنا خوش قسمتی اور بہت ہی پیارا احساس ہے۔ اگر کوئی کسی کو اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کرتا ہے تو بہت ہی اچھی بات ہے مگر اس کے لیے نکاح کرنا اس رشتے کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔

 

 

متھیرا نے مشورہ دیا کہ ملالہ کو آنے والی نسل کو شادی کی اہمیت کے حوالے سے بتانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے وہ شادی کی مخالفت کریں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mothira M. (@real_mathira)

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close