انٹرٹینمنٹ

کچھ لوگوں کو بتانا ضرری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے

ہدایتکارو پروڈیوسرشازیہ وجاہت اوروجاہت رؤوف کے بیٹے عاشروجاہت کی ہانیہ عامرکے ساتھ وڈیو وائرل ہوئی جس پر ہانیہ عامرکے سابق دوست عاصم اظہرنے ٹوئٹ کیا کہ بال بال بچ گیا

جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی عاصم اظہرکو جواب دیا اور کہا کہ یا تو آپ مشہورسلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک تلخ سابق دوست۔
عاصم اظہرکے بال بال بچنے سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اداکارہ کی سپورٹ میں مداح سمیت سلیبرٹی بھی میدان میں آگئے۔

فواد مصطفی نے بھی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں ہیروئنز کو کس اندازمیں لیا جارہا ہے، اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے تو اس اسٹار کو فالو کرنا بھی چھوڑدیں ، ان پر تنقید نہ کیجیئے اورنہ ہی انہیں پرکھیں۔
معروف یوٹیوبرشاہ ویر جعفری نے بھی کہا کہ جب آپ کسی لڑکی کو دیکھیں تو نظریں نیچی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم شاہ ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو پربھی چھا گئی

عاصم اظہرنے بھی ٹوئٹرپرکہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پرڈیڑھ سال تک مسلسل طنزکیا جارہا تھا اورہرجگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضرری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close