انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا پر لائیو سیشن،سوالوں کے جوابات دیئےصارفین حیران

پاکستان شوبز کی نامور خوبرواداکارہ ثروت گیلانی سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر تنقید کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔

 

پاکستان شوبز کی نا مور خوبرواداکارہ ثروت گیلانی سوشل میڈیا پر مختلف مو ضوعات کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر تنقید کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اور اپنی حاضر جوابی سے صارفین کو حیران بھی کر دیا۔

انسٹا گرام لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے ثروت گیلانی سے شوہر اداکار فہد مرزا کو بوسہ دینے کی ایک پرانی تصویر پر شرمندہ کرنے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے بہترین انداز میں مداح کو تسلی بخش جواب دے کر لاجواب کردیا ۔

اداکارہ سے مداح نے سوال کیا کہ جب ان کی شوہر کے ساتھ بوسہ دینے کی تصویر لیک ہوئی تھی تو ان کا کیا رد عمل تھا؟

 

 

اس سوال کے جواب پر ثروت گیلانی نے غصے میں آنے کے بجائے مداح کو پیار بھرا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شوہر کے ساتھ بوسہ دینے کی تصویر کو لیک ہونا نہیں کہتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

واضح رہےکہ ثروت گیلانی کو نومبر 2020 میں سوشل میڈیا پراس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ بیرون ملک میں بوسہ دینے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close