انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار کی والدہ انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار بومن ایرانی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اداکار بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی ہے۔

بومن ایرانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

اداکار نے انسٹاگرام پر والدہ کی پوسٹ کی جانے والی تصویر پر طویل کیپشن بھی درج کیا ہے۔

اداکار کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے اُن کی والدہ کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح سویرے میری والدہ اس دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ اُن کی عُمر 94 تھی اور اُنہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میری والدہ ایک خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں، جب اُنہوں نے مجھے فلم نگری میں بھیجا تو اُس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔

اداکار نے کہا کہ میری والدہ کو کھانا اور موسیقی سے بہت لگاؤ تھا۔

والدہ کے یادگار الفاظ یاد کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ آپ اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ آپ کی تعریف کریں بلکہ آپ ایک اداکار اس لیے ہو تاکہ آپ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکیں لہٰذا ہمیشہ اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو خوش کرو۔

اُنہوں نے کہا کہ میری والدہ نے اپنی زندگی کی آخری رات مجھ سے ملائی قلفی اور آم مانگے تھے۔

اداکار نے کہا کہ وہ چاہتیں تو چاند ستاروں کا مطالبہ بھی کرسکتی تھیں۔

بومن ایرانی نے پوسٹ کے اختتام میں جذباتی انداز میں کہا کہ میری والدہ ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close