انٹرٹینمنٹ

باپ کی نہیں، محنت کی سفارش سے آگے آئی ہوں، سوناکشی سنہا

ممبئی: داکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی اپنے فن کے بل بوتے پر حاصل کی ہے‘ باپ کے نام سے نہیں اپنی صلاحیتوں سے آگے آئی ہوں۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی۔ انھیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ڈائریکٹرز بھی ان کے پاس ایسے کردار لے کر نہیں آتے۔ ان کی فلمیں اس دکھاوے کے بغیر بھی کامیاب ہورہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ والدین سے مشورے لیتی ہیں اور والدین کے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close