انٹرٹینمنٹ

کانیے ویسٹ نے 35 سالہ روسی ماڈل سے تعلقات استوار کرلیے

کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد کانیے ویسٹ کی روسی ماڈل سے تعلقات کی خبریں

امریکی موسیقار، کاروباری شخصیت اور سال 2020 میں امریکی صدارتی انخابات میں حصہ لینے والی 44 سالہ کانیے ویسٹ سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات استوار کرلیے۔

کانیے ویسٹ اور ان کی سابق اہلیہ 40 سالہ کم کارڈیشین کے درمیان گزشتہ برس اگست میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، تاہم تاحال دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔

ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کانیے ویسٹ نے روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سےتعلقات استوار کرلیے۔

رپورٹس کے مطابق ایرینا شایک پہلے ہی کانیے ویسٹ کے کچھ گانوں میں ماڈل کے طور پر دکھائی دے چکی ہیں اور دونوں کے درمیان اچھی دعا سلام بھی تھی، تاہم اب دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔ اور دونوں اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کے بھی خواہاں ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close