انٹرٹینمنٹ

ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ، بچوں کے باپ نے ہی شبہے کا اظہار کردیا

کیپ ٹاؤن: دو ہفتے قبل جنوبی افریقہ سے ایک خاتون کے 10بچوں کو جنم دینے کی حیران کن خبر سامنے آئی تھی، اب ان بچوں کے مبینہ باپ نے ہی اس پرشبے کا اظہار کر دیا ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق 37سالہ گوسیامی سیتھول نامی خاتون نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہاں 10بچے پیدا ہوئے ہیں، جن میں 7بیٹے اور 3بیٹیاں شامل ہیں۔ ان بچوں کی پیدائش ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

اس سے قبل ایک افریقی خاتون نے ہی مراکش کے ایک ہسپتال میں 9بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو دو ماہ بعد ہی گوسیامی نے مبینہ طور پر 10بچوں کو جنم دے کر توڑ دیا۔ابتدائی طور پر گوسیامی کے شوہر تیبوگو تسوتیتسی نے بھی بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب اس کی طرف سے یہ حیران کن بیان سامنے آ گیا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ میرے 10بچے دنیا میں موجود ہیں۔

ان کی پیدائش کے بعد میں نے انہیں ابھی تک نہیں دیکھا ہے، حتیٰ کہ زچگی کے بعد میں نے اپنی بیوی کو بھی نہیں دیکھا اور میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں ہے۔

تیبوکا کہنا تھا کہ 10بچوں کی پیدائش کا دعویٰ گوسیامی نے کیا تھا جس کا عالمی میڈیا پر بہت چرچا ہوا تاہم مجھے اب تک اس حوالے سے کچھ پتا نہیں ہے۔اس مبینہ ورلڈ ریکارڈ کے بعد میں نے گوسیامی سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی ہے تاہم اس سے میرا رابطہ نہیں ہو پایا۔میں درخواست کرتا ہوں کہ گوسیامی کو تلاش کرنے میں میری مدد کی جائے اور میں لوگوں اور فلاحی اداروں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ گوسیامی کو چندے میں رقم دے رہے ہیں تو نہ دیں، کیونکہ ہو سکتا ہے اس کا یہ دعویٰ جھوٹا ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close