انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے انکار کی وجہ سے ’’مولا جٹ 2‘‘ کی شوٹنگ ملتوی

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کے فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں کام کرنے سے انکار نے ڈائریکٹر بلال لاشاری کے لیے مشکلات پیدا کردی۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اچانک فلم کی شوٹنگ سے انکار کردیا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ بلال لاشاری نے اپنی اس فلم کے لیے قصور کے قریب ایک مصنوعی گاؤں بنایا جہاں کئی روزتک جاری رہنے والی شوٹنگ میں عمائمہ ملک ،فوادخاں اورحمزہ علی عباسی کا کام مکمل کیا گیا لیکن اب ماہرہ خان کے اچانک انکارنے ان کے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں کیونکہ وہ اپنی فلم تیزی سے مکمل کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی دیگرمصروفیات کی وجہ سے بلال لاشاری کو انکار کیا ہے کیونکہ ان دنوں وہ شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ کی شوٹنگ کرارہی ہیں جب کہ انھوں نے فرجادبنی اور مینوگور کی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں بھی کام کا معاہد ہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان سے قبل اس کردار کے لیے اداکارہ صنم جنگ کو کاسٹ کیا تھا جنہوں نے بچے کی پیدائش کے باعث کام سے انکارکردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close