انٹرٹینمنٹ

پاوری گرل دنانیر کی نئی ویڈیو وائرل

ساحل کنارے پاوری گرل دنانیر کی نئی ویڈیو وائرل

پاوری گرل دنانیر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر دنانیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ساحل کے کنارے پر موجد ہیں اور بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنانیر تیز گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

پاوری گرل کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ان کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنانیر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close