انٹرٹینمنٹ

دس جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون گرفتار ، وجہ ایسی کہ سب حیران رہ جائیں

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10 جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

 

 

عالمی ادارہ ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close