انٹرٹینمنٹ

لوگ اپنی ذات اور جسم سے بھی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں

 اداکارہ متھیرا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو ٹرول کرنا بند کریں۔

ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں سوشل میڈیا سٹارز اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں رہا، جس وجہ سے شوبز انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر دوسروں کو ٹرول کرنا بند کریں۔

متھیرا نے لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو ٹرول کرنا بند کریں۔

متھیرا نے دلیل دی کہ بہت سارے لوگ اپنی ذات اور جسم سے بھی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں اور اوپر سے لوگ انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہوجاتے ہیں۔

متھیرا نے کورونا وائرس پر بھی بات کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور یہ وبا کو جھوٹ نہ سمجھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close