انٹرٹینمنٹ

مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اداکارہ نہیں سمجھا گیا

اداکارہ نینا گپتا نے ایک عرصے تک خاموش رہنے کے بعد اب اپنی ہم عصر اداکارائوں شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل اور دیپتی نوال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا

ان اداکارائوں کو آرٹ ہائوس سینما کے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور تمام مرکزی کردار بھی انہیں کو دیئے جاتے تھے۔
مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اداکارہ نہیں سمجھا گیا، اور نہ کوئی لیڈ رول ملا۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرون ڈیاز کی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق

فلم ڈائریکٹرز مثلاً گوند نہلانی اور شیان بینیگال نے مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے اچھی اداکارہ ہی نہ سمجھا۔
نینا گپتا نے حال ہی میں اپنی آپ بیتی سچ کہوں تو کی اشاعت کی ہے، جس میں اپنی پوری ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وہ کم گو اور شرمیلی تھیں اور لوگوں سے بار بار جاکر کام کے لیے بات نہیں کرتی تھیں، یہ سمجھ کر کہ کہیں وہ ناراض نہ ہوجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close