انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونیا حسین نے شرمین عبید چنائے کو کرارا جواب

شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کی جانب سے ماہرہ خان کے حوالے سے کہی گئی پرانی بات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا

 

چند دن قبل سونیا حسین کے ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے ماہرہ خان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا تھا۔

سونیا حسین نے تین سال قبل ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں کام نہ کرتیں۔

پروگرام کے میزبان نے سونیا حسین سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو کون سی فلم میں کام نہ کرتیں اور پھر میزبان نے انہیں آپشن کے طور پر ماہرہ خان کی تین فلموں ’ورنہ، رئیس اور ہو من جہاں‘ کے نام بتائے تھے۔

سونیا حسین نے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو بھارتی فلم ’رئیس‘ میں کام نہ کرتیں، جس پر میزبان نے ان سے تعجب سے پوچھا تھا کہ وہ بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں کام نہ کرتیں؟

یہ بھی پرھیں:اداکارہ کرشمہ کپور کا سابق شوہر سنجے کپور پر بڑا الزام

جس پر سونیا حسین نے واضح کیا تھا کہ اس لیے کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکار کو اپنا کردار دیکھ کر اداکاری کرنی چاہیے، نہ کہ صرف ہیرو کی سائیڈ میں رہنے کی وجہ سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

سونیا حسین کے مذکورہ بیان کے دوبارہ وائرل ہونے پر شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے بیان پر ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ خود کو ماہرہ حسین سے تشبیح نہ دیں۔

شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کے لیے لکھا تھا کہ وہ خود کو ماہرہ خان سے تشبیہ نہ دیں، وہ کبھی بھی ماہرہ خان نہیں بن سکتیں، اس لیے انہیں ایسا کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

 

شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو مزید ہدایات دیتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں انڈسٹری میں موجود دوسری خواتین کی ایسے بے ادبی نہیں کرنی چاہیے، کیوں کہ ایسی بات کرنے سے ان کی پرورش کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
شرمین عبید چنائے کے بیان کے بعد اب سونیا حسین نے انہیں جواب دیتے ہوئے ان کی باتوں کو یک طرفہ قرار دیا ہے۔

 

سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک خاتون کی عوام کے سامنے توہین کرنا اور دوسری خاتون کی تعریفیں کرنے سے لگتا ہے کہ وبا نے لوگوں کو معاملے کی پوری بات کو سمجھے بغیر توہین کرنے کے لیے زیادہ وقت فراہم کیا ہے۔

سونیا حسین نے وضاحت کہ کہ ان سے ایک سوال پوچھا گیا تھا اور انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جواب دیا۔

 

ساتھ ہی انہوں نے اپنی اسٹوری میں شرمین عبید چنائے کو مینشن کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ ان کے الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا اور ان کے بات کرنے کے انداز سے بھی ایسا نہیں لگا کہ وہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں۔
سونیا حسین نے وضاحت کی کہ انہیں ماہرہ خان بننے کی خواہش نہیں ہے، وہ بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کہ ان کی اپنی حیثیت اور اہمیت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close