Featuredانٹرٹینمنٹ

عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا

اداکارہ عائزہ خان نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔

انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے بتایا کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کیلئے ایک ایسی متاثر کُن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close